کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملہ 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی
دستی بم حملہ بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب پیپلزپارٹی کے نمائندے کے دفتر پر کیا گیا، پولیس
لیاری کے علاقے چاکیواڑہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کے دفترپر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کےنتیجےمیں 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دستی بم حملے میں زخمی ہونے بچوں میں عبدالباسط، معاذ، اسد، عبدالشکور، زاہد، اورنگزیب، علی حیدر، عبدالواحد اور ایک 35 سالہ شخص الطاف حسین شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے بلدیاتی انتخابات میں نومنتخب نمائندے کے دفتر پر دستی بم حملے کے ساتھ فائرنگ بھی کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے کی زد میں پولیس وین بھی متاثرہوئی جب کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔