بی جے پی کے سینئیر رہنما کی عامر خان کو سبق سیکھانے کی دھمکی

عدم برداشت کی بات کرنے والوں کا علاج نہایت ضروری ہے چونکہ ایک کا علاج ہوگیااوردوسرے کا کرنا باقی ہے، بی جے پی رہنما


ویب ڈیسک January 16, 2016
عدم برداشت کی بات کرنے والوں کا علاج نہایت ضروری ہے کیوں کہ ایک کا علاج ہوگیا ہے اوردوسرے کا کرنا باقی ہے، بی جے پی رہنما۔ فوٹو: فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئیر رہنما کیلاش وجے ورگیا نے بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کو سبق سیکھانے کا اعلان کیا ہے اور ان کی نئی فلم ''دنگل'' کو بھی فلاپ کرانے کی دھکمی دی ہے۔

بالی ووڈ اداکار کے حکمران خانز شاہ رخ خان اور عامر خان کا ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بیان دینا بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو پسند نہیں آیا جس کے بعد انتہا پسندوں نےشاہ رخ خان کی فلم''دل والے'' کی ریلیز کے موقع پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے اور سنیما گھروں پر حملے بھی کیے جس کے باعث کئی مقامات پر فلم کی نمائش روک دی گئی تھی جس سے فلم کی کمائی بھی شدید متاثر ہوئی تاہم اب بی جے پی کے سینئر رہنما نے کنگ خان کی فلم کی طرح عامر خان کی نئی آنے والی فلم''دنگل'' کو فلاپ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بی جے پی کے سینئیر رہنما کیلاش وجےورگیا نے کہا کہ کوئی ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھنے کی بات کرتا ہے تو غصہ آتا ہے ایسے میں اس کا علاج نہایت ضروری ہے چونکہ ایک کا علاج ہوگیا ہے اور دوسرے کا کرنا باقی ہے جب کہ سب ہوشیار رہیں اب دنگل میں منگل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے عامر خان اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیاہے جس کے بعدہندوانتہا پسندوں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا تھااور انہیں اپنی جان بچانے کے لیے عارضی طور پر بھارت چھوڑنا پڑا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |