عمران خان کو ٹورنٹو میں جہاز سے نہیں اتارا گیا بلکہ امیگریشن پر روکا گیا رچرڈ ہاگلینڈ

مٹ رومنی نئے صدر بن بھی گئے تو ملکی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رچرڈ ہاگلینڈ


ویب ڈیسک November 01, 2012
مٹ رومنی نئے صدر بن بھی گئے تو ملکی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رچرڈ ہاگلینڈ فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ٹورنٹو میں جہاز سے نہیں اتارا گیا بلکہ امیگریشن پر روکا گیا۔


پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ عمران خان کا جہاز پوچھ گچھ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور ان کے خیال میں عمران خان کو جس کیٹیگری کا ویزا جاری کیا گیا تھا اس کے تحت وہ فنڈ اکٹھا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان میں مبالغہ آرائی ہے۔


رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا میں صدارتی امیدوار مٹ رومنی نئے صدر بن بھی گئے تو ملکی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔


واضح رہے کہ عمران خان کو ان کی امریکا میں فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم کو دوران ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حکام نے روک کر ڈرون حملوں سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں