کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں سمیت 18 ملزمان گرفتار
ژوب سے گرفتار ہونے والے 8 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ترجمان ایف سی
پولیس اور ایف سی نے شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 8 دہشت گردوں سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن فائرنگ کے ملزمان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے واقعے میں ملوث ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سریاب روڈ سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 2 افراد کو مستونگ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مختلف اقسام کی رائفلیں اور ہزاروں راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ گرفتار ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
دوسری جانب نے ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی اور سڑئی دانہ عبداللہ زئی سے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے آٹھوں افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور ان کے قبضے سے رائفلز، ایس ایم جی، جی تھری، ہزاروں گولیاں اوربھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ملزمان کے ٹھکانوں کو بھی مسمار کردیا گیا ہے ۔