ایران نے جیل میں قید صحافی سمیت 3 امریکی شہریوں کو رہا کردیا

رہا کیے گیے تمام افراد کو امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کیا گیا، ایرانی میڈیا


ویب ڈیسک January 16, 2016
رہا کیے گیے تمام افراد کو امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کیا گیا، ایرانی میڈیا، فوٹو؛ فائل

ایران نے امریکی صحافی سمیت 3 امریکی شہریوں کو جیل سے رہا کردیا جب کہ ان کی رہائی کے بدلے امریکا بھی ایران کے قیدیوں کو رہا کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت نے جیل میں قید 4 امریکی شہریوں کو رہا کردیا ہے جب کہ رہائی پانے والوں میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے چاروں افراد ایرانی نژادامریکی شہری ہیں اور انہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کیا گیا جب کہ ان کی رہائی کے بدلے میں امریکا بھی ایران کے 7 قیدیوں کو رہا کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکی بحریہ کی 2 کشتیوں کا گھیراؤ کرکےعملے کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں