انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 73 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے اس نے 3 وکٹیں کھو کر بآسانی حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 73 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے اس نے 3 وکٹیں کھو کر بآسانی حاصل کرلیا۔ فوٹو؛ کرک انفو

انگلینڈ نے کرس براڈ کی طوفانی بولنگ کی مدد سے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔


میزبان جنوبی افریقا کے میدان پر ان کے بیٹسمین انگلینڈ کے فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور کرس براڈ کی سوئنگ بولنگ کے سامنے ایک بھی بیٹسمین نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ انگلینڈ کو جیت کے لیے 73 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جسے اس نے 3 وکٹیں کھو کر بآسانی حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی بیٹنگ کو تہنس نہس کرنے والے کرس براڈ نے 12 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پیولین کی راہ دکھائی۔

میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 323 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ اسے 10 رنز کی برتری حاصل ہوسکی جب کہ امید کی جارہی تھی کہ افریقی بلے باز ایک بڑا ٹارگٹ دیں گے لیکن کرس براڈ نے ان کے سارے خواب چکنا چور کرد یئے اور تیسرے دن ہی میچ کو ختم کرنے کی بنیاد رکھ دی۔ کرس براڈ نے چھٹی وکٹ لے کر پر اپنے ہم وطن سابق فاسٹ بولر باب ولز کا 325 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور وہ انگلینڈ کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست پر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
Load Next Story