کراچی شہر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی

بم دیسی ساختہ تھا جس میں دھماکے کے لیے 9 وولٹ کی 2 بیٹریاں، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی استعمال کی گئی تھی۔


ویب ڈیسک November 01, 2012
بم دیسی ساختہ تھا جس میں دھماکے کے لیے 9 وولٹ کی 2 بیٹریاں، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی استعمال کی گئی تھی۔ ۔فوٹو فائل

صفورا گوٹھ کے علاقے میں 4 کلو وزنی بم ناکارہ بناکر دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔


صفورا گوٹھ میں عارف آرکیڈ کے قریب گلی میں لوہے کے ڈبے کو دیکھ کر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا اور چیکنگ کے دوران لوہے کے ڈبے سے بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔


بم 4 کلو وزنی اور دیسی ساختہ تھا جس میں دھماکے کے لیے 9 وولٹ کی 2 بیٹریاں، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی استعمال کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں