اسمبلی اجلاس کی آئینی حیثیت جاننے کے لئے گورنر کوخط لکھا ہے اسلم بھوتانی

گورنر بلوچستان جو ہدایات دیں گے اس پرعمل کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا،اسلم بھوتانی


ویب ڈیسک November 01, 2012
گورنر بلوچستان جو ہدایات دیں گے اس پرعمل کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا،اسلم بھوتانی فوٹو فائل

اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گوادر میں بلائے گئے اسمبلی اجلاس کی آئینی حیثیت جاننے کے لئے گورنر کو خط لکھ دیا ہے۔


ضلع لسبیلہ میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے 9 اور 10 نومبر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گوادر میں بلانے کے لئے کہا گیا تھا جس میں وزیراعظم کو بھی خصوصی شرکت کرنی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے کی آئینی حیثیت جاننے کے لئے گورنر بلوچستان کو لکھ دیا ہے۔


اسپیکر اسلم بھوتانی نے کہا کہ گورنربلوچستان آئینی تقاضوں کی روشنی میں جو ہدایات دیں گے اس پر عمل کرتے ہوئے ہی اسمبلی کا اجلاس بلانے یا نہ بلانے سےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ عبوری فیصلے کی روشنی میں بلوچستان کی حکومت کس طرح قائم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |