مرمتی کام کے بعد شارع فیصل کا ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ائیرپورٹ جانے کیلئے شہری گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کا راستہ استعمال کریں


ویب ڈیسک January 17, 2016
کورنگی انڈسٹریل ایریا شاہ فیصل فلائی اوور سے بھی ائیرپورٹ جانے کا راستہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔فوٹو:فائل

GUJRAT: ڈرگ روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد شارع فیصل کا ٹریک ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم ٹریفک میں اضافے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈرگ روڈ کے قریب شارع فیصل پرریلوے ٹریک کے مرمتی کام کے باعث شارع فیصل کا ایک حصہ رات ایک بجے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کمشنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام مکمل کرکے ٹریک کو دن ایک بجے کھول دیا جائے گا تاہم مرمتی کام مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکا اور شام 6 بجے تک جاری رہا جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں