مرمتی کام کے بعد شارع فیصل کا ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ائیرپورٹ جانے کیلئے شہری گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کا راستہ استعمال کریں

کورنگی انڈسٹریل ایریا شاہ فیصل فلائی اوور سے بھی ائیرپورٹ جانے کا راستہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔فوٹو:فائل

GUJRAT:
ڈرگ روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد شارع فیصل کا ٹریک ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم ٹریفک میں اضافے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈرگ روڈ کے قریب شارع فیصل پرریلوے ٹریک کے مرمتی کام کے باعث شارع فیصل کا ایک حصہ رات ایک بجے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کمشنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام مکمل کرکے ٹریک کو دن ایک بجے کھول دیا جائے گا تاہم مرمتی کام مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکا اور شام 6 بجے تک جاری رہا جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story