سابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کو دو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے گئے

منظور وسان کو جیل خانہ جات اور کان کنی و معدنیات کی وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک November 01, 2012
منظور وسان کو جیل خانہ جات اور کان کنی و معدنیات کی وزارتوں کے قملدان سونپے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کو دو وزارتوں کے قلمدان سونپ دئے گئے ہیں جبکہ فنکشنل لیگ کے وزرا اور مشیروں کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منظور وسان کو جیل خانہ جات اور کان کنی و معدنیات کی وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ ففنکشنل کے صوبائی وزرا اور مشیروں کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ استعفے اج ہی منظور کرلئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں منظور وسان سے ان کی بیماری کے باعث وزارت داخلہ کا قلمدان لے لیا گیا تھا اور مسلم لیگ فنکشنل کے دو وزرا اور دو مشیروں نے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں