افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک 15 زخمی

ننگرہار کے رکن صوبائی کونسل عبیداللہ شنواری کے مہمان خانے میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سےاڑا لیا


ویب ڈیسک January 17, 2016
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے،فوٹو:فائل

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ شنواری کے مہمان خانے میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب خودکش حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں