آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھی بھارت کو شکست دے دی

ویرات کوہلی کی سنچری رائیگاں، 5 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو فیصلہ کن برتری حاصل


ویب ڈیسک January 17, 2016
آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل نے 96 اور شان مارش نے 65 رنز اسکور کئے۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کو مسلسل تیسری شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز قائد اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، شیکر دھون اور اجنکیا رہانے کی ففٹیز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 23 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جون ہیسٹنگ نے 4 جب کہ کین رچرڈسن اور جیمز فالکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 296 رنز کا ہدف 7 گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسڑیلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 96، شان مارش نے 65، اسٹیو اسمتھ نے 41، جارج بیلے نے 23 اور جیمز فالکنر نے 21 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے سیریز کے دونوں میچوں میں بھی آسٹریلیا نے بھارت کوشکست تھی۔ سیریز میں آسٹریلیا کو 3 صفر کی واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں