نگراںسیٹ اپ میںسیکولرقوتوںکی مخالفت کرینگےفضل الرحمن

انتخابات میںدھاندلی کی کوشش کی گئی توبہت خطرناک نتائج ہوںگے،میڈیاسے گفتگو

انتخابات میںدھاندلی کی کوشش کی گئی توبہت خطرناک نتائج ہوںگے،میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

جے یوآئی(ف) کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگرنگراں سیٹ اپ میںمذہبی مکتب فکر کونظراندازکرکے سیکولر قوتوں کومسلط کرنے کی کوشش کی گئی توجمعیت علمائے اسلام اسی صورت میںزبردست مزاحمت کرے گی،


حکمران امریکا کے اشاروں پرچل رہے ہیں۔ نیٹو سپلائی کی بحالی دانشمندی نہیں۔گزشتہ روز دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آنے والے انتخابات میںدھاندلی اورکسی قسم کی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناکنتائج برآمد ہونگے نئے مقررکیے گئے الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کی جگہ شاکراﷲ جان ہوتے تو اس کے بہتر نتائج برآمدہوتے اگرموجودہ الیکشن کمشنر کی ضعیفی سے ناجائز فائدہ اٹھاکرالیکشن میں گڑ بڑکرنے کی کوشش کی گئی تویہ ملک اور قوم کے حق میں بہتر نہیں ہوگا ۔

Recommended Stories

Load Next Story