پاک چین بزنس فرینڈشپ کانفرنس آج شروع ہوگی

کانفرنس کے ابتدائی دو دن شرکا اسلام آباد میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق مواقع سے آگہی حاصل کریں گے

کانفرنس کے ابتدائی دو دن شرکا اسلام آباد میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق مواقع سے آگہی حاصل کریں گے فوٹو: فائل

پاک چین بزنس فرینڈ شپ کانفرنس آج سوموار کو شروع ہوگی۔ 100 سے زائد چینی کمپنیوں کے نمائندے وزارت تجارت کے زیر اہتمام شروع ہونے والی پاک چین بزنس فرینڈ شپ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

کانفرنس کے شرکا کو توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹیکسٹائل، زراعت، پرائیوٹائزیشن، انجنئیرنگ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزاور کان کنی کے سیکٹرز سے متعلق پاکستان کے قوانین، باہمی تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پیش کی گئی حکومتی مراعات سے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔ وزارت تجارت کے مطابق کانفرنس کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں متعین چین کے سفیر سن ویڈونگ کریں گے۔


کانفرنس کے ابتدائی دو دن شرکا اسلام آباد میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق مواقع سے آگہی حاصل کریں گے، جس کے بعد وہ بدھ کو لاہور جائیں گے جہاں لاہور چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔ لاہور میں ایک روزہ قیام کے بعد چینی مہمانوں کو کراچی لے جایا جائے گا جہاں 21 اور22 جنوری کو پاکستان بزنس کونسل، حکومت سندھ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام انہیں کراچی اور سندھ میں کاروباری مواقع سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

کانفرنس کے شرکا کو توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹیکسٹائل، زراعت، پرائیوٹائزیشن، انجنئیرنگ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزاور کان کنی کے سیکٹرز سے متعلق پاکستان کے قوانین، باہمی تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پیش کی گئی حکومتی مراعات سے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔
Load Next Story