خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 4 شدت پسند ہلاک
پاکستانی لڑاکا طیاروں نے تیرہ وادی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری کر کے 4 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر نے بتایا کہ دوپہر4:30 بجے دو فائٹر جیٹس نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں 4 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ حملے میں شدت پسندوں کی سرنگیں بھی تباہ ہوئیں۔
سیکیورٹی فورسز کے افسر نے بتایا کہ نشانہ بنائے جانے والے علاقے پر تحریک طالبان پاکستان کا قبضہ تھا۔
اس سے قبل 18 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے اکا خیل میں بمباری کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔