انگلینڈ کا کھیلوں کیلیے نیا قومی ترانہ بنانے پر غور

ملکہ والا قومی ترانہ یونائیٹڈ کنگڈم کے لیے ہے جس میں انگلستان ہی نہیں اسکاٹ لینڈ اور ویلز بھی شامل ہیں۔


Khusosi Report January 18, 2016
ملکہ والا قومی ترانہ یونائیٹڈ کنگڈم کے لیے ہے جس میں انگلستان ہی نہیں اسکاٹ لینڈ اور ویلز بھی شامل ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

دو صدیوں سے جب کبھی انگلستان کے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کھڑے ہوتے ہیں تو اپنا وہی پرانا قومی ترانہ گاتے ہیں جس کی تان اس جملے پر ٹوٹتی ہے کہ خدا ملکہ کی حفاظت کرے۔

اس طرح ملکہ برطانیہ کی طویل العمری کی دعا کی جاتی ہے مگر اب انگلستان میں قومی ترانہ کم از کم کھیل کے مقابلوں کے لیے تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چنانچہ بدھ کے روز قانون سازوں نے فیصلہ کیا کہ وہ مارچ میں ایک ایسا بل منظور کرنے پر غور کریں گے جس کے تحت گوڈ سیو دی کوئین والا قومی ترانہ تو اپنی جگہ رہے گا مگر ان مواقع کے لیے جب انگلستان کے کھلاڑی مخالف ٹیموں کے سامنے صف آراء ہونگے، ایک نیا قومی ترانہ کمپوز کیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے محرک یہ دلیل دیتے ہیں کہ ملکہ والا قومی ترانہ برطانیہ کے لیے ہے جس میں انگلستان ہی نہیں اسکاٹ لینڈ اور ویلز بھی ہیں جن کی اپنی فٹ بال اور رگبی کی ٹیمیں ہیں اس لیے انگلستان کا کم از کم کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ایک الگ سے قومی گیت ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں