مفادات کا ٹکراؤ ہربھجن سنگھ کو الزامات کا جواب دینے کیلیے 30 جنوری کی مہلت

گنگولی سے اس بابت 28 جنوری کو جواب طلب کیاگیا ہے۔


Sports Desk January 18, 2016
گنگولی سے اس بابت 28 جنوری کو جواب طلب کیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پر بھی مفادات کے ٹکراؤ کا الزام کا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے انھیں اس حوالے سے وضاحت پیش کرنے کیلیے 30 جنوری تک کی مہلت دی ہے، اس کا تعلق ان کی اسپورٹس کمپنی ایپریل سے ہے، بی سی سی آئی کے محتسب اعلیٰ جسٹس اے پی شاہ نے ہربھجن کو کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے خود پر عائد الزامات کا جواب دیں، انکی کمپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی ریاستی ٹیموں کو اسپانسرشپ فراہم کررہی ہے۔

جسٹس شاہ کو اس بابت ایک شکایت 16 جنوری کو موصول ہوئی، جسے ممبئی میں مقیم سماجی رہنما نیرج نے پیش کیا ہے، انھوں نے اس سے قبل بورڈ کے محتسب اعلی کو سابق کپتان گنگولی کیخلاف بھی ایک شکایت دی تھی، گنگولی سے اس بابت 28 جنوری کو جواب طلب کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں