مردہ جلد کو دیں نئی جان
موسمی تغیرات سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے
موسموں کا تغیر انسانی زندگی اور اس کے جسم پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ اب یہی دیکھ لیجیے کہ موسم سرما کی یخ بستہ اور خشک ہواؤں کے ساتھ جلد روکھی بے جان اور بے رونق دکھائی دینے لگتی ہے، کیوں کہ دھوپ، گرد وغبار، تیز ہوا اور خلیات کی توڑ پھوڑ اور پھر از سر نو تعمیر وغیرہ جیسے دیگر کئی اندرونی بیرونی عوامل ان خلیات کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
مردہ خلیات جلد کو بے رونق دکھاتے ہیں۔ جلد کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان سے نجات حاصل کی جائے۔ اس طرح آپ گھر بیٹھے اپنی جلد کو تروتازہ، اور شاداب بنا سکتی ہیں۔ یہ بھی ہفتے میں ایک بار کرنا کافی ہے۔
٭ سب سے پہلے معیاری صابن یا فیس واش کی مدد سے چہرے پر بہت سارا جھاگ بنائیں، اب ایک اسفنچ یا ٹوتھ برش کی مدد سے پورے چہرے کی صفائی کریں۔ یاد رہے کہ آپ کے ہاتھوں کی حرکت گولائی میں ہونی چاہیے۔ آپ کو جلد کو رگڑنا نہیں ہے، بلکہ آہستگی اور ملائمت سے چہرے کا مساج کرنا ہے اس عمل سے چہرے کے مساموں کے اندر تک کی صفائی ہوجائے گی اور دوران خون تیز ہو جائے گا۔
٭ اب آپ صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اس کے بعد نم چہرے پر اسکرب کا مساج کریں۔ اگرچہ مارکیٹ میں ہی کئی اقسام کے عمدہ اسکرب دست یاب ہیں، تاہم کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے آپ اپنا اسکرب خود بھی تیار کر سکتی ہیں۔
٭ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو کولڈ کریم یا بالائی میں چینی ملاکر ہلکے ہاتھوں سے چہرے کا مساج کریں۔ یہاں تک کہ چینی کا دانہ دانہ گھل جائے پھر چہرہ دھولیں۔
٭ اگر جلد چکنی ہے، تو بیسن میں معمولی سی ہلدی اور پھر عرق گلاب ملاکے گاڑھا آمیزہ بنالیں۔ چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور مکمل سوکھنے سے پہلے آہستہ آہستہ ملتے ہوئے اتار لیں اور پھر چہرہ دھو لیں۔
٭ آخر میں چہرہ ٹشو پیپر کی مدد سے خشک کریں اور عرق گلاب لگالیں۔
٭ اگر آپ کی جلد کیل مہاسوں یا زخم سے متاثر ہے یا آپ کو اسکن انفیکشن ہے تو اس عمل سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کر لیں۔