ایم کیو ایم رہنما وسیم اخترکی 2 مختلف مقدمات میں یکم فروری تک ضمانت میں توسیع
وسیم اختر پر تھانہ سہراب گوٹھ اور سپرہائی وے پراشتعال انگیز تقاریرکرنے کے الزام پر مقدمات درج ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور نامزد میئرکراچی وسیم اختر کی 2 مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر2 مختلف مقدمات میں مدت ضمانت مکمل ہونے پرسندھ ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے یکم فروری تک دونوں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔
واضح رہے کہ وسیم اختر پر تھانہ سہراب گوٹھ اور سپرہائی وے پراشتعال انگیز تقاریرکرنے کے الزام پر مقدمات درج ہیں۔