پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا

عقیل کریم ڈیڈھی کے خلاف کارروائی کی وجہ سے سرمایہ کار دباؤ کا شکار ہیں،ایم ڈی کراچی اسٹاک ایکس چینج


ویب ڈیسک January 18, 2016
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا اعلان رواں ماہ ہی کیا گیا ہے فوٹو: فائل

ایف آئی اے کی معروف اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈیڈھی اور ان کے ادارے کے خلاف کارروائی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو شدید مندی کا شکار کردیا ہے اور ہفتے کے پہلے کاروباری دن انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچیج ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار ایک پوائنٹس پر موجود تھا لیکن ابتدا میں ہی شدید مندی نے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 216 پوائنٹس کمی کے ساتھ 29 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم اس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی اور انڈیکس 30 ہزار 50 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔

دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے مارکیٹ میں شدید مندی کو عقیل کریم ڈیڈھی اور ان کے ادارے کے خلاف کارروائی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملےنے سرمایہ کاروں کو دباؤ کا شکارکردیا ہے، اس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹوں میں مندی،خام تیل کی قیمتیں مارکیٹ پر اثر انداز ہورہی ہیں لیکن پی ایس ایکس میں آئندہ آنے والے دنوں میں مثبت تبدیلیاں دیکھی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |