سلمان اور کترینہ کی علیحدگی میں ملاقات نے افواہوں کو جنم دے دیا

ممبئی کے کلب میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان کئی گھنٹے اکیلے راز و نیاز ہوتی رہی


ویب ڈیسک January 18, 2016
سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیاں کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے بڑے پردے اور اور اس کے پیچھے آئے روز جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں کچھ عرصہ پہلے تک سلمان اور کترینہ کے درمیان محبتیں زبان زد عام تھیں پھر باربی ڈول چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ہوگئیں لیکن اب اس پریمی جوڑی کے ٹوٹنے کے بعد دبنگ خان اور کترینہ کے درمیان فاصلوں کو ایک مرتبہ پھر ختم کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قربتیں ختم ہونے کے چرچے ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں، دونوں نے ان خبروں کی اب تک کوئی تردید بھی نہیں کی لیکن دونوں کے درمیان رشتے کے خاتمے نے سلو میاں اور کترینہ کے درمیان قربتیں اور بھی بڑھا دی ہیں، کہا جاتا ہے کہ کترینہ نے رنبیر سے تعلق توڑنے کا فیصلہ بھی دبنگ خان کے مشورے سے ہی کیا تھا۔

رنبیر کا ساتھ چھوڑنے کے بعد کترینہ نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا ہے، اس کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب ممبئی کے ایک کلب میں معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے دعوت کا اہتمام کررکھا تھا، دعوت میں سلمان خان اور کترینہ کیف ہی مدعو تھے۔ کچھ دیر بعد علی عباس تو چلے گئے لیکن سلو میاں اور ان کی سابق محبت وہیں بیٹھے رہے اور کافی دیر رزا و نیاز کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |