اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف بری

عدالت نے عدم شواہد پرسابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اورصوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کو بھی بری کردیا۔


ویب ڈیسک January 18, 2016
عدالت نے عدم شواہد پرسابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اورصوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کو بھی بری کردیا۔. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف، آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کو بری کردیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ ساڑھے تین سال تک زیرسماعت رہنے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے عدم شواہد پر مقدمے میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کو بری کردیا۔



اکبربگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں اسے چیلنج کریں گے جب کہ تفتیشی ٹیموں کی کارکردگی ناقابل بیان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکبربگٹی کی قبرکشائی اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے دائر درخواستیں بھی عدالت نے خارج کردیں اورعدالت سے کہا کہ کیس میں بہت پیچیدگیاں ہیں، ہر سماعت پر عدالت آتے رہے لیکن ایک ملزم کو ایک بھی سماعت پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اس لئے کیس کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، ملزمان کو سزا ملنی چاہیئے تھی۔



دوسری جانب سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں بے گناہ تھے اس لئے باعزت بری ہوئے جب کہ ہمارے خلاف کسی نے بھی گواہی نہیں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں