تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 8 بچے دم توڑ گئے

تھر میں غذائی قلت کے باعث رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 58 ہو گئی۔


ویب ڈیسک January 18, 2016
تھر میں غذائی قلت کے باعث رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 58 ہو گئی۔ فوٹو :فائل

تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث مزید 8 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں ہستو، سومار سموں اور پپو کھتری کے بچوں نے دم توڑا جب کہ ننگر پارکر کے تعلقہ اسپتال میں بالو کولہی کا بچہ جان کی بازی ہارا۔ اس کے علاوہ تھرپارکر کے گاؤں آدم رند میں حیدر رند کی ایک سالہ بچی نازیہ اور 7 روز کی بچی پروین جاں بحق جب کہ جمیل رند کا نومولود بچہ بھی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تھر میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے تھے جب کہ اس وقت بھی تھر کے مختلف اسپتالوں میں درجنوں بچے زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں