نیب نے ڈاکٹرعاصم کی خورد برد سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

ڈاکٹرعاصم نے کراچی اسٹاک کے بروکرزکواربوں روپے کا نقصان پہنچایا، نیب رپورٹ


ویب ڈیسک January 18, 2016
ڈاکٹرعاصم نے کراچی اسٹاک کے بروکرزکواربوں روپے کا نقصان پہنچایا،نیب رپورٹ فوٹو: فائل

HYDERABAD: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 13 ملین روپے کی خوردبرد سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں جب کہ نیب نے ان کی جانب سے کی جانے والی خورد برد سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کی خورد برد سے متعلق شواہد مل گئے اورانہوں نے 13 ملین روپے کی خورد برد کرنے کے علاوہ ڈاک لیبربورڈ اسپتال کے 73 فیصد ملازمین کواپنے ذاتی اسپتال ضیاالدین منتقل کرکے ان کے علاج کی مد میں 150 ملین روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ نیب کے مطابق ڈاک لیبربورڈ کے سیکرٹری صفدرکو اس اقدام کے عوض ریٹائرمنٹ کے بعد ضیاالدین اسپتال میں ہیومن ریسورس کے جنرل منیجرکا عہدہ بھی دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اوراپنے دوست جہانگرصدیقی کے بینک کو 170 ملین امریکی ڈالرز فراہم کئے جس سے جہانگیرصدیقی کے شئیرزکی قیمت بڑھ گئی لیکن دیگر شیئرہولڈرزکو اس کا شدید نقصان پہنچا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔