وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور کراچی آپریشن پر اظہار اطمینان کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس


ویب ڈیسک January 18, 2016
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور کراچی آپریشن پر اظہار اطمینان کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور شہر میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال ، دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق کورکمانڈر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ہونے والی نصف گھنٹے کی ملاقات میں کل ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جب کہ دونوں جانب سے کراچی میں جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن کی پیش رفت پر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔