کراچی میں مکمل قیام امن تک آپریشن جاری رہے گا گورنر سندھ

شہر سے دہشت گردی کے خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے، ڈاکٹر عشرت العباد خان


ویب ڈیسک January 18, 2016
شہر سے دہشت گردی کے خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے، ڈاکٹر عشرت العباد خان، فوٹو؛ فائل

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ شہر سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے اور یہاں مکمل امن تک آپریشن جاری رہے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے، پاکستان کو پیچھے نہیں جانے دیں گے جب کہ کراچی سے بھی دہشت گردی کے خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے اور مکمل قیام امن تک شہر میں آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں کاروائیاں جاری ہیں جب کہ پولیس و رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی میں بڑا کردار ادا کیا۔

گورنر سندھ نے انٹرنیشنل ٹیموں کو کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات سازگار ہیں، انٹرنیشنل ٹیمیں کراچی میں آکر میچز کھیلیں جب کہ ٹیمیں جو سیکورٹی مانگیں گی انہیں فراہم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |