عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی ماہرین نے تیل کی قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات ظاہر کردیئے۔


ویب ڈیسک January 18, 2016
عالمی ماہرین نے تیل کی قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات ظاہر کردیئے۔ فوٹو؛ فائل

عالمی منڈی میں تیل کی قیتموں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ یورپی منڈی میں تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے جس سے ماہرین نے قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کے سودوں کی سپلائی 27.67 ڈالر فی بیرل پر ہوئی جو کہ گزشتہ 13 سال کی کم ترین سطح ہے یعنی دسمبر 2003 سے اب تک تیل کی قیمت کبھی بھی 28 ڈالر فی بیرل سے کم نہیں ہوئی تھی۔ عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمتیں بھی مزید کم ہوکر 28.17 ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہیں۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر یورپی پابندیوں کے اٹھائے جانے سے تیل کی پیداوار مزید بڑھ جائے گی اور 5 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا جس سے تیل کی قیمت مزید کم ہونے کے امکانات ہیں۔ یورپی تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل کی پیداوار میں اضافہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی اور 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |