ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

جس وقت ملزم کو گرفتار کیا گیا اس وقت ملزم شہر میں مزید ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہا تھا

رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم30 اکتوبر کو منگھو پیر کے علاقے میں پولیس موبائل پر حملے کا بھی ماسٹر مائنڈ ہے۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے منگھو پیر کنواری کالونی سے ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور پولیس موبائل پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔


گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے ، رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم30 اکتوبر کو منگھو پیر کے علاقے میں پولیس موبائل پر حملے کا بھی ماسٹر مائنڈ ہے، گرفتار ملزم نے حال ہی میں منگھو پیر کے علاقے میں مختلف مار بل فیکٹروں کے مالکان سے بھتہ بھی طلب کیا تھا اور جس وقت ملزم کو گرفتار کیا گیا اس وقت ملزم شہر میں مزید ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
Load Next Story