سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مالک کو طبی امداد فراہم کرنیکا حکم

بروقت ادویات فراہم نہ ہونے پر اس کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے


Staff Reporter November 02, 2012
ملزم کے وکیل نے عدالت سے تحریری طور پر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا موکل سخت بیمار ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں نامزد فیکٹری مالکان ارشد بھائلہ کو جیل حکام کی رپورٹ پر جیل ایکٹ کے تحت ہفتے میں دو مرتبہ مقامی اسپتال میں طبی امداد اور مکمل چیک اپ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

قبل ازیں ملزم کے وکیل نے عدالت سے تحریری طور پر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا موکل سخت بیمار ہے، بروقت ادویات فراہم نہ ہونے پر اس کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے، فاضل عدالت نے جیل حکام سے ملزم کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |