سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں ڈنگی سیل قائم

اس مرض میں کوئی دیسی نسخہ استعمال نہ کریں

ڈاکٹر حسن نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلیے بستر مختص اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمدکی ہدایت پر کراچی کے بیشتر اسپتالوں میں ڈنگی سیل قائم کردیے گئے۔


ان میںسندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال،سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال، کورنگی اسپتال سمیت دیگراسپتال بھی شامل ہیں، نیوکراچی اسپتال میں ڈنگی سیل کے تحت آگاہی پروگرام بھی منعقد کیاگیا جبکہ اسپتال آنے والے مریضوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حسن عالم نے کہاکہ ڈنگی وائرس کا سبب بننے والی مادہ مچھرایڈیزایجپٹی کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے اس کے علاج میں کسی بھی قسم کی غیرضروری اینٹی بائیوٹک ادویات سے گریز کریں اوربخارکی صورت میں صرف پیراسیٹامول استعمال کریں اور سی بی سی خون کے ٹیسٹ کراتے رہیں انھوں نے کہاکہ اس مرض میں کوئی دیسی نسخہ استعمال نہ کریں کیونکہ وہ مضر صحت ہوسکتا ہے انھوں نے کہاکہ اسپتال میں ڈنگی سیل یونٹ قائم کردیا گیا ہے اورڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے علیحدہ بستربھی مختص کردیے گئے ہیں جبکہ عملے کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story