سی این جی اسٹیشنز کل صبح 9بجے سے اتوارکی صبح 9بجے تک بند رہیں گے

31 ا کتوبر بدھ کو صبح 9بجے سے جمعرات یکم نومبر کی صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہے


Business Reporter November 02, 2012
کراچی سیمت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتہ 3نومبر کی صبح 9بجے سے اتوارکی صبح 9بجے تک بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہفتے سے سی این جی اسٹیشنز کی 24گھنٹے بندش کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی سیمت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتہ 3نومبر کی صبح 9بجے سے اتوارکی صبح 9بجے تک بند رہیں گے،واضح رہے کہ رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو اس سے قبل بھی بدھ اور جمعرات کے درمیان 24گھنٹے بندش کا سامنا کرنا پڑا اور 31 ا کتوبر بدھ کو صبح 9بجے سے جمعرات یکم نومبر کی صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں