کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ٹھنڈی ہواؤں سے سردی میں اضافہ

کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل صبح تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل صبح تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات، فوٹو؛ فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔


کراچی کے مختلف علاقوں گلشن معمار، ایف بی ایریا، شارع فیصل، آئی آئی چندریگرروڈ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، صفورہ گوٹھ، گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر میں سرد ہوائیں چل پڑیں اور سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی میں بارش کا آغاز ہوتے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا اور شہر کے 200 سے زائد فیڈرٹرپ کرگئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل صبح تک جاری رہے گا۔
Load Next Story