پاکستانی فلمیں بھارتی  فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیںدانش نواز

فلم بینوں کو سنیماگھروں تک تک لانے کے لیے عمدہ اورمزید معیاری فلمیں بنانا ہوں گی، دانش نواز


Cultural Reporter January 19, 2016
فلم بینوں کو سنیماگھروں تک تک لانے کے لیے عمدہ اورمزید معیاری فلمیں بنانا ہوں گی، دانش نواز فوٹو : فائل

اداکار دانش نواز نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت اب پاکستانی فلمیں بھارتی فلموں سے اچھا بزنس کررہی ہیں اوراب یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ ہماری فلمیں جلد بین الاقوامی مارکیٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی ۔

یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ دانش نواز کا کہاکہناتھا کہ چند سالوں میں اگر پاکستانی فلموں نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل شاندار ہوا ہے اس تسلسل کو اب برقرار رہنا چاہیے۔

دانش نواز نے کہا کہ ہم فلم بینوں کو اچھی اور معیاری فلمیں دکھا کر انھیں سنیماؤں پر واپس لاسکتے ہیں اس کے لیے ہمیں اچھے موضوعات کی ضرورت ہے کیونکہ فلم کی کہانی اچھی ہوگی تو اسے ضرور پسند کیا جائے گا، بھارتی فلموں سے ہمیں کوئی ڈر خوف نہیں ،ان کے مقابلے میں ہماری فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں