سندھ کی مساجد میں جمعے کا خطبہ سرکاری کرنے کے معاملے پرمشاورت جاری ہےقیوم سومرو

اس معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مدارس بورڈز سے رابطہ ہے


Staff Reporter January 19, 2016
اس معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مدارس بورڈز سے رابطہ ہے:فوٹو:فائل

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امورقیوم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں تمام مساجد میں جمعے کا خطبہ سرکاری کرنے کے معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے مشاورت جاری ہے اور اتفاق رائے کے بعد اس معاملے پر قانون سازی کی جائے گی اور اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

گزشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کوشش کررہی ہے کہ سندھ میں تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ سرکاری ہو ۔اس کا مقصد امن اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مدارس بورڈز سے رابطہ ہے اور اتفاق رائے کے بعد مسودہ تیار کرکے سندھ اسمبلی سے قانون سازی کرائی جائے گی ۔اس قانون سازی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں