ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر سہواگ طیش میں آگئے

گذشتہ روز بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے دعویٰ کیا تھا کہ سہواگ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی ہے۔


Sports Desk November 02, 2012
گذشتہ روز بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے دعویٰ کیا تھا کہ سہواگ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹارمنٹ کی افواہوں پر بھارتی اوپنر وریندر سہواگ طیش میں آگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کسی سے کوئی بات بھی نہیں کی۔ ٹویٹر پر سہواگ نے لکھا کہ ایک اور بے بنیاد کہانی سامنے آئی ہے، میں نے کسی سے کوئی درخواست نہیں کی کہ مجھے کسی بھی فارمیٹ کے میچ میں آرام دیا جائے۔

گذشتہ روز بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے دعویٰ کیا تھا کہ سہواگ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی ہے، وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں، انھوں نے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا کہ مزید ٹوئنٹی 20 میچز میں شرکت کی خواہش نہیں رکھتے، انھوں نے اپنے اس فیصلے کی وجہ اپنی فٹنس اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی شدت کو قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں