پیرس ٹینس اعصام ڈبلز کوارٹر فائنل میں سنگلز میں اینڈی مرے کو شکست

اعصام الحق اور جین جولین روجر کو 6-4، 6-7 (3) اور 17-15 سے شکست ہوئی۔


Sports Desk November 02, 2012
اعصام الحق اور جین جولین روجر کو 6-4، 6-7 (3) اور 17-15 سے شکست ہوئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اپنے ڈچ جوڑی دار جین جولین روجر کے ہمراہ پیرس ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

انھوں نے دوسرے رائونڈ میں فلکیانو لوپیز اور نیناڈ زمونجک کو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-4، 6-7 (3) اور 17-15 سے شکست دی، اب اعصام اور روجر کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ میکس میرنی اور ڈینیئل نیسٹور سے ہوگا۔دریں اثنا سنگلز میں پولینڈ کے کوالیفائر جیرزی جانووکز نے اینڈی مرے کو 5-7، 7-6 (7/4) اور 6-2 سے پچھاڑ کر اپ سیٹ کردیا، جاپان کے کائی نشکوری دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث دستبردار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں