بھارت سے19پاکستانی قیدی رہاواہگہ پرحکام کے حوالے

رہائی پانے والوں میں18 ماہی گیر شامل ،رینجر حکام نے ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کردیا


ایکسپریس July 18, 2012
لاہور :بھارتی قید سے رہائی پانیوالے سید نقی شاہ کو پاکستان پہنچنے پر انکے صاحبزادے بوسہ دے رہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

بھارت سے رہاہونے والے19پاکستانی قیدیوںکوواہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کے حوالے کردیاگیا۔

ھارتی جیلوںسے رہاہونے والے 18 ماہی گیروں سمیت19پاکستانیوںکورہائی کے بعدرینجرز حکام نے ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کیاجن کو ایدھی ایمبولینسوں میں واہگہ بارڈرسے ایدھی ہوم گلبرگ منتقل کردیاگیا،رہاہونے والے قیدیوں میں علی محمد، علی نواز، امیر حسین ، حبیب اللہ ، حاجی ، حیدر علی ، اسماعیل ، ملوک ، محمد علی ، محمدبچل ، محمد گلاب ، حنیف ، محمد حیات ، صدیق ، مراد ، قاسم ، شمیر علی ،صدیق اور تقی نقوی شامل ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق تمام قیدیوں کوجلدان کے آبائی علاقوں میں بھجوایاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔