پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پرحنیف محمد مسرور

5 برس بعد سیریزبڑی بات ہے، مستقبل میں میچز سے مالی فوائد بھی ہوں گے، سابق اسٹار


Sports Desk November 02, 2012
5 برس بعد سیریزبڑی بات ہے، مستقبل میں میچز سے مالی فوائد بھی ہوں گے، سابق اسٹار فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ اسٹار حنیف محمد نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق پی سی بی کو ابھی مالی فائدہ نہیں ہو رہا تو کوئی مسئلہ نہیں 5 برس بعد باہمی سیریز ہونا ہی بڑی بات ہے، مستقبل میں یقیناً میچز مالی طور پر بھی منافع بخش ثابت ہوں گے۔ نمائندہ ''ایکسپریس '' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے عظیم بیٹسمین نے کہا کہ سیریز کا شیڈول جاری ہونے سے غیریقینی کا خاتمہ ہو گیا، کرکٹ سے محبت کرنے والوں کیلیے اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات ہو ہی نہیں سکتی کہ پاکستانی ٹیم بھارت جا کر کھیلے، روایتی حریفوں کے درمیان میچز خاصے سخت اور اس سے شائقین بیحد لطف اندوز ہوتے ہیں۔

نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک سے بھی لوگ میچز دیکھنے بھارت جائیں گے، دیگر شائقین ٹیلی ویژن پر سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے، انھوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ کرکٹ روابط میں مزید بہتری آئے گی اور اس کا فائدہ کرکٹ، پلیئرز اور شائقین سب ہی کو ہو گا، ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ پہلے بھارت جا کر کھیلنے کا فیصلہ پی سی بی نے سوچ سمجھ کر ہی کیا ہو گا،جہاں تک مالی فائدہ نہ ہونے کی بات ہے تو میری رائے کے مطابق 5 برس بعد کرکٹ ہونا ہی بڑی بات ہے، آگے مزید مقابلے ہوئے تو یقیناًپاکستان کو بھی مالی منافع ہو گے، فی الحال کرکٹ روابط کی بحالی پر ہی خوشیاں منانی چاہئیں اور اس کا کریڈٹ بورڈ کو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں