قومی اسمبلی میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو کرنے کی قرارداد پیش

جماعت اسلامی کی جانب سے ہفتہ وارچھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔


ویب ڈیسک January 19, 2016
جماعت اسلامی کی جانب سے ہفتہ وارچھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے اتوارکی بجائے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کو کرنے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جماعت اسلامی نے اراکین نے اتوار کی بجائے جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی کرنے کی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ اگر جمعہ کو سرکاری چھٹی ہوگی تو ہمارے بچے بھی نماز کی طرف راغب ہوں گے اس لئے اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قران پاک میں کہیں جمعہ کی چھٹی کا حکم نہیں ہمیں تو پورا ہفتہ کام کرنا چاہیے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قرارداد کے حوالے سے تجویز دی کہ جمعہ کی چهٹی کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بجھوادیا جائے، اسمبلی میں قرارداد منظورکرنے کے بعد ہم آہنگی نہ ہوئی تو حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے جمعہ کو چهٹی کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بهجوا دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں