متحدہ وڈیروں کی نہیں غریبوں کی جماعت ہے وسیم حسین

حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، شہریوں سے گفتگو


Press Release November 02, 2012
حیدرآباد: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین پریٹ آباد میں اپنے فنڈ سے بچھائی جانیوالی سیوریج لائنوں کا معائنہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس

SIALKOT: متحدہ قو می موومنٹ نے ہمیشہ حق پرست عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور حق پرست نمائندے ہمہ وقت عوام کے درمیان موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے پھلیلی مرزا قلیج بیگ کالج اسفالٹ روڈ کی تعمیر اور حشمت بانو ٹائون میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع رکن زونل کمیٹی راشد ممتاز و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وڈیروں اور جاگیر داروں کی نہیں بلکہ 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے جو عوامی خدمت میں کوشاں ہے جبکہ حیدرآباد قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اس کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ، ملک بھر کے غریب و مظلوم عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں