ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا ’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ نہ بنانے کا اعلان

’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ کے اسکرپٹ سے خوش نہیں ہوں تاہم فلم کا تیسرا سیکوئل ضرور بنایا جائے گا، راج کمار ہیرانی

’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ کے اسکرپٹ خوش نہیں ہوں تاہم فلم کا تیسرا سیکوئل ضرور بنایا جائے گا، راج کمار ہیرانی - فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے فلم ''منا بھائی چلے امریکا'' نہ بنانے کا اعلان کیا ہے تاہم ''منا بھائی'' کے تیسرے سیکوئل کے لیے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی رہائی کے فوراً بعد ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی مشہور فلم ''منا بھائی'' کے تیسرے سیکوئل ''منا بھائی چلے امریکا'' کی شوٹنگ شروع ہونا تھی لیکن حیران کن طور پر راج کمار ہیرانی نے اپنی نئی فلم ''سالہ خدوس'' کی پروموشن کے موقع پر واضح طور پر کہہ دیا کہ وہ ''منا بھائی چلے امریکا'' کے اسکرپٹ سے خوش نہیں لہٰذا یہ فلم اب نہیں بنائی جائے گی۔


راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مصروف ہیں لیکن '' منا بھائی'' کا تیسرا سیکوئل ضرور بنایا جائے گا جس کے لیے میرے پاس 3 سے 4 موضوع ہیں اور کچھ آئیڈیاز بھی ہیں جو میں رائٹر ابھیجیت جوشی کے ساتھ مل کر ایک بہترین اسکرپٹ تیار کروں گا۔

واضح رہے ہدایت کار راج کما ر ہیرانی نے ''منابھائی''سے ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس کے بعد ان کو بے حد پذیرائی ملی تھی جب کہ فلم کے تیسرے سیکوئل پر کام سنجے دت کے جیل جانے کے باعث روک دیا گیا تھا تاہم ارشد وارثی سمیت سب کو امید تھی کی منا بھائی کی جیل سے رہائی کے بعد فلم پر کام شروع ہوجائے گا۔
Load Next Story