پاکستان کا 350 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیوالے کروز میزائل ’’رعد‘‘ کا کامیاب تجربہ
میزائل 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد کامیابی سے نشانہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
ISLAMABAD:
پاکستان نے ایٹمی و روایتی وار ہیڈ لے جانے کی خصوصیت کے حامل جدید ترین ''رعد'' کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل ''رعد'' 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد کامیابی سے نشانہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل رعد میں نہ صرف ایڈوانس نیویگیشن اورگائیڈنس سسٹم نصب ہے بلکہ میزائل پہاڑوں اورچٹانوں سےبچ کرچھپے ہدف تک آسانی سے پہنچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ میزائل مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے ''رعد'' میزائل کے کامیاب تجربے پر اس منصوبے میں شامل ماہرین کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لیے اہم دن قرار دیا ہے۔