بدین نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف حیسکو کا آپریشن

79لاکھ کی عدم ادائیگی پر 75کنکشن کاٹ دیے، کارروائی جاری رہے گی، ایس ڈی او


Express News Desk November 02, 2012
79لاکھ کی عدم ادائیگی پر 75کنکشن کاٹ دیے، کارروائی جاری رہے گی، ایس ڈی او، فوٹو : فائل

حیسکو سب ڈویژن بدین کے ایس ڈی او عبدالخالق میرانی کی سربراہی میں نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

جس دوران 78 لاکھ اور 92ہزار کی نادہندگی پر 175کنکشن کاٹ دیے گئے جبکہ 200سے زائد غیرقانونی کنکشن کو ختم کیا گیا۔ ایس ڈی او نے میڈیا کو بتایا کہ غیرقانونی طور پر بجلی استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کنکشن لیا جائیگا ان کیخلاف بجلی چوری کے مقدمات داخل ہونگے جبکہ ریکوری مہم جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں