یو ٹیوب کی دوبارہ بحالی

پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کو3 سال 3 ماہ بعد صارفین کے لیے کھول دیاگیا۔


Editorial January 20, 2016
بلاشبہ یہ صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہے لیکن اطلاعاتی کلچر و اقدار کو بھی کسی قوم کے عقائد کی توہین پر مبنی نہیں ہونا چاہیے فوٹو: فائل

پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کو3 سال 3 ماہ بعد صارفین کے لیے کھول دیاگیا۔ عوام نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ یو ٹیوب کی بندش بلاشبہ گستاخانہ مواد کے اپ لوڈ کیے جانے کے باعث عالم اسلام کی لیے ایک چیلنج بن گیا تھا، مغرب نے نام نہاد آزادی اظہار کی آڑ میں دریدہ دہن عناصر کو مسلمانوں کی دلاآزاری کی کھلی چھوٹ دی جس کے خلاف مسلم دنیا نے آخر کار اپنے موقف کے حق میں فتح پائی اور اسی باعث گوگل نے وہ فیصلہ کیا جو اسے ابتدائی دنوں میں کرنا چاہیے تھا۔

بلاشبہ یہ صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہے لیکن اطلاعاتی کلچر و اقدار کو بھی کسی قوم کے عقائد کی توہین پر مبنی نہیں ہونا چاہیے۔لہذا پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھرکے تمام ٹیلی کام آپریٹرزکو پاکستانی ورژن کے ساتھ یوٹیوب کھولنے کی ہدایت کردی، کسی بھی قسم کے مواد جس میں توہین آمیزاور غیراخلاقی مواد کی تلفی کی ذمے داری پی ٹی اے کی ہوگی۔

وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ نجی شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے اور مختصروقت میں پاکستان کوڈیجیٹل پاکستان بنائیں گے۔امید کی جانی چاہیے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں نئی نسل بالغ نظری ، علم دوستی اور سنجیدگی کا مظاہر کریگی جب کہ ارباب اختیاربھی خرد افروز اقدامات کرنے میں تساہل سے اجتناب کریں گے اور مسلم اقدار کے تحفظ میں پیش پیش ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں