نیٹوسپلائی کواناکامسئلہ نہ بنایاجائےسینیٹرعباس آفریدی

احتجاج مقاصدکے حصول تک جاری رہیگا، منور حسن، کل تک میںبات چیت


ایکسپریس July 18, 2012
احتجاج مقاصدکے حصول تک جاری رہیگا، منور حسن، کل تک میںبات چیت (فوتو ایکسپریس)

امیرجماعت اسلامی منورحسن نے کہاہے کہ نیٹوسپلائی کی بحالی کیخلاف احتجاج مقاصدکے حصول تک جاری رہے گا،پروگرام کل تک میںاینکرپرسن جاویدچوہدری سے گفتگومیںانھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران احتجاج کچھ نرم ضرور پڑیگا لیکن حکومت پر دبائو بڑھاتےرہیںگے،

انھوں نے کہاکہ میںنیٹوسپلائی کے حوالے سے ن لیگ اورتحریک انصاف کے موقف سے مطمئن نہیںہوں، عمران خان نے کہاہے کہ وزیرستان ایک لاکھ افراد لیکر جائوں گاتواگرہمیںاحتجاج میںشمولیت کی دعوت دی تو ضرورشرکت کریںگے،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرعباس آفریدی نے کہاکہ افغانستان تیسرابڑاملک ہے جہاںپاکستان کامال لیگل طریقے سے فروخت ہورہاہے،

ہمیںملکی مفادات کاخیال رکھناچاہیے،نیٹوسپلائی کواناکامسئلہ نہ بنایاجائے،ن لیگ کے رہنماشکیل اعوان نے کہاکہ نیٹوسپلائی کی بحالی کی مخالفت سب سے پہلے ن لیگ نے کی تھی،تحریک انصاف کے رہنما مسعودشریف خٹک نے کہاکہ افغانستان سے ٹریڈاورنیٹو کی سپلائی دومختلف معاملے ہیں،انھوںنے کہاکہ سپلائی تومعمولی بات ہے ہمارے منشورمیںتویہ ہے کہ پاکستان کودہشتگردی کی جنگ میںہوناہی نہیںچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |