لاکھوں پاؤنڈکے محل کاکمرہ ایک پاؤنڈ ماہانہ کرایہ پر دستیاب

چاہتا ہوں کہ اچھے لوگ اسکے گھر میں رہیں، مالک


نیوز ڈیسک January 20, 2016
چاہتا ہوں کہ اچھے لوگ اسکے گھر میں رہیں، مالک۔ فوٹو : فائل

یورپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں رہائش بہت ہی زیادہ مہنگی ہے لیکن اب آپ یورپی شہر کے لاکھوں پاؤنڈکے محل میں آپ صرف ایک پاؤنڈ ماہوار کرایہ دے کر ر ہ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ '''سپیئر روم''( SpareRoom )کے بانی اورمحل کے مالک روپرٹ ہنٹ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ کوئی اچھے لوگ اسکے گھر میں رہیں۔ اسکا کہنا ہے کہ وہ ایک پاؤنڈ سے1000پاؤنڈ تک کرائے پر اپنا محل دینا چاہتا ہے۔

روپرٹ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اتنا ہی کرایہ چل رہا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ کوئی اچھا انسان اسکے ساتھ رہے لیکن ساتھ ہی وہ چاہتا ہے کہ بہت زیادہ کرائے کی وجہ سے لوگ بے گھر نہ رہیں۔ اس جارجین گھر میں 6 بیڈ رومز کے ساتھ میوزک روم، باغ والا کمرہ اور ڈانس لاؤنج بھی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ گھر پیسوں کے لیے کرائے پر نہیں دے رہا بلکہ وہ چاہتا ہے کہ اچھے لوگوں کے ساتھ وقت گزارے اور اسے یقین ہے کہ ایک پاؤنڈکچھ بھی کرایہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں