آسٹرین جوڑے نے عمر بھر کی جمع پونجی کتے کی مدد سے تلاش کرلی

چوری ہونے کے ڈر سے ویانا کا رہائشی جوڑا رقم کچن میں چھپا کر بھول گیا تھا


APP January 20, 2016
چوری ہونے کے ڈر سے ویانا کا رہائشی جوڑا رقم کچن میں چھپا کر بھول گیا تھا ۔ فوٹو : فائل

آسٹریا میں ایک جوڑے نے عمر بھر کی جمع پونجی پولیس کے سدھائے ہوئے کتے کی مدد سے تلاش کرلی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک جوڑے نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی جو کئی ہزار یورو پر مشتمل تھی ایک ڈبے میں بند کرکے کچن میں رکھ دی اور بعدازاں انھیں یاد ہی نہ رہا کہ انھوں نے چوروں اور ڈاکوؤں کے ڈر سے رقم کہاں رکھی ہے ۔

پورا گھر چھان مارنے کے باوجود رقم کی تلاش میں ناکامی کے بعد جوڑے نے پولیس سے رجوع کیا جنہوں نے رقم کی تلاش کے لیے منشیات اور کرنسی کی بو سونگھ لینے کی صلاحیت رکھنے والے کتے کی مدد سے چند منٹ میں رقم تلاش کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں