پی ایس ایکس میں پہلی تیزی464پوائنٹس کی ریکوری

مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 100ارب روپے کے اضافے سے 65 کھرب91ارب روپے ہو گیا


Business Reporter January 20, 2016
مارکیٹ میں335کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 261کی قیمتوں میں اضافہ اور صرف 51میں کمی ہوئی فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو پہلی بار تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایکس کے قیام کے بعد مسلسل 6 سیشنز میں پیر تک مندی رہی، گزشتہ روزبین الاقوامی مارکیٹس میں تیزی کے اثرات اور نچلی قیمتوں پرخریداری کے باعث مارکیٹ مندی سے نکل آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر31000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا،سیشن کے اختتام پر انڈیکس 464.21 پوائنٹس کے اضافے سے31092.61کی سطح پر بندہوا۔

البتہ کاروباری سرگرمیوں میں کمی رہی اور کاروباری حجم5کروڑ61لاکھ حصص کی کمی سے 15 کروڑ41لاکھ حصص ہوگیا جبکہ پیر کے روز 21 کروڑ 2لاکھ حصص کا لین دین ہواتھا، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 100ارب روپے کے اضافے سے 65 کھرب91ارب روپے ہو گیا، مارکیٹ میں335کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 261کی قیمتوں میں اضافہ اور صرف 51میں کمی ہوئی جبکہ 23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں