مہنگائی میں کمی اطمینان بخش ہے عوام جلد فرق محسوس کرینگے پرویز اشرف

موجودہ اقتصادی ٹیم بہترکام کررہی ہے،وزیرخزانہ سے گفتگو،اٹارنی جنرل بھی ملے، قانونی معاملات پر بات چیت


Numainda Express November 02, 2012
فاٹا،بلوچستان اورگلگت کے طلبہ کیلیے اسکالرشپ کی تعدادمیںاضافہ کیاجائیگا، خطاب،3سال میں500 اسکالرشپ دینے کی منظوری۔ ۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ان کی ٹیم کو حکومتی پالیسیوں پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے پر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے جمعرات وزیراعظم راجا پرویز اشرف کیساتھ ملاقات کی اور ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد عوام کو واضح فرق محسوس ہو جائیگا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج بہتر جارہی ہے جس سے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد اور تائید کی عکاسی ہوتی ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی پالیسی پر عملدرآمد اور دیگر کیے جانیوالے اقدامات سے انھیں آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے بھی ملاقات کی۔

اس دوران مختلف عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کے اسٹیٹس اور دیگر قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سردار مقبول اور دیگر معاونین ملک منظور، سردار طارق انیس اور مسز سرکار عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناء وزیراعظم نے نیشنل کمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بورڈ فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے طلبہ کیلیے اسکالرشپ کی تعداد میں اضافہ کریگا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ5 سال کے دوران 3175 اسکالرشپ دیے گئے ہیں اور تحقیقی منصوبوں کیلیے بورڈ نے فنڈز بھی جاری کیے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم نے آئندہ 3 سال کیلیے500 سکالرشپ دینے کی منظوری دیتے ہوئے ووکیشنل پروگرامز شروع کرنے اور بلوچستان کے شہریوں کو تعلیم وتربیت کی سہولیات فراہم کرنے کیلیے بورڈ کو ایک ارب روپے منتقل کرنیکی ہدایت کی ، اجلاس میں بورڈ کے سال 2012-13 کیلیے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |